تہران (21 جون 2026): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم نے امریکی درخواست پر ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کے عہد پر دستخط کر دیے ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم نے امریکی درخواست پر ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کے عہد پر دستخط کیے، امریکا نے کہا بس یہ نکتہ لکھ کر دستخط کر دیں اور ہم نے اس پر دستخط کر دیے۔اتوار کو مرکزی بینک میں 33 ویں مانیٹری اینڈ بینکنگ پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا امریکا کا واحد نکتہ یہی ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، یہ وہی بات ہے جس کا خود شہید قائد نے بارہا اعلان کیا کہ ہمیں ایٹم بم نہیں چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت کی شقیں زیادہ تر ایرانی قوم کے فائدے میں ہیں اور ان جاری مذاکرات کی ٹھوس کامیابیاں جلد ہی عوام کے سامنے پوری طرح عیاں ہو جائیں گی۔ قطر میں موجود ہمارے 6 بلین ڈالر کے فنڈز واپس کر دیے جائیں گے، اسی لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو مذاکرات سے سب سے زیادہ غیر مطمئن ہیں۔Iranian President Masoud Pezeshkian:The United States has only one concern: that we do not possess a nuclear bomb. This is something that the late Leader repeatedly stated as well—that we do not want a nuclear bomb.The Americans said, “Just put that in writing and sign it,”…— Clash Report (@clashreport) June 21, 2026واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا آج سے سوئٹزرلینڈ میں آغاز ہو رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ برگن اسٹاک پہنچ چکے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے عملے نے وزیر اعظم اور وفد کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف ایران، قطر، سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے وفود سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ علاقائی امن، پائیدار امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔