غزہ میں صبح سے اب تک الجزیرہ ٹی وی کے کیمرہ مین سمیت 10 فلسطینی شہید

Wait 5 sec.

غزہ (21 جون 2026): غزہ میں صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں صبح سے اب تک الجزیرہ ٹی وی کے کیمرہ مین احمد وشاح سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کی غزہ میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مشرقی اور وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں صبح سے اب تک الجزیرہ ٹی وی کے کیمرہ مین سمیت دس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔احمد وشاح کیمرہ مین الجزیرہالجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ’’ٹارگٹڈ اسٹرائیک‘‘ میں الجزیرہ مبشر کے کیمرہ مین احمد وشاح کو نشانہ بنایا، اس حملے میں ان کے ساتھ 2 دیگر افراد بھی شہید ہوئے۔ یہ واقعہ غزہ کے بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر کیے گئے حملے کے دوران پیش آیا۔احمد وشاح کی شہادت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب 2 ماہ قبل ایک اور مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں اُن کے بھائی اور ساتھی صحافی محمد وشاح بھی شہید ہو گئے تھے۔الجزیرہ نے کیمرہ مین احمد وشاح کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کو نشانہ بنانے کا ایک گھناؤنا جرم قرار دیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے شرم ناک دعویٰ کیا ہے کہ احمد وشاح حماس کے عسکری وِنگ سے وابستہ تھے، حملوں میں حماس کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا جو غزہ میں رقم منتقل کرتے تھے۔نیتن یاہو نے فوج کو لبنان میں حملوں سے روک دیاالجزیرہ کے مطابق اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے احمد وشاح غزہ میں مارے جانے والے الجزیرہ کے 12 ویں میڈیا کارکن ہیں۔ میڈیا ادارے نے عالمی برادری اور قانونی اداروں سے اپنے مطالبہ دہرایا کہ وہ ان خوف ناک جرائم میں ملوث اسرائیلی اہلکاروں کو جواب دہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں۔بوریج کیمپ میں ہونے والے فضائی حملے سے ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والوں کی کل تعداد 10 ہو گئی ہے، دیگر ہلاکتوں میں ایک خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں، جن میں 2 بچے بھی تھے۔