میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کی اس ہفتے کی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ رواں سال اب تک راجدھانی میں ڈینگو کے 162، ملیریا کے 42 اور چکن گونیا کے 9 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار ان بیماریوں کے کیسز کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں میں ڈینگو کے 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 15 جون تک ڈینگو کے کل 20 کیسز درج کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے ملیریا کا 3 اور چکن گونیا کا ایک نیا کیس سامنے آیا۔ ڈینگو اب بھی سب سے زیادہ پھیلنے والی بیماری بنا ہوا ہے۔دہلی: ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملات نے تشویش میں کیا اضافہ، صرف اپریل میں 52 معاملے درجواضح رہے کہ سیوک زونز میں ویسٹ زون میں ڈینگو کے سب سے زیادہ 29 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد سنٹرل زون میں 21 اور سول لائنز زون میں 20 کیسز ہیں۔ ملیریا کے معاملے میں بھی ویسٹ زون سب سے آگے ہے، جہاں 14 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کئی کیسز دہلی سے باہر کے یا نامکمل پتے والے پائے گئے۔ایم سی ڈی افسران نے اس ہفتے 8.3 لاکھ سے زائد گھروں کا معائنہ کیا اور 4028 گھروں میں مچھروں کے لاروا پائے گئے۔ 3532 قانونی نوٹس جاری کیے گئے اور 379 کیسز درج کیے گئے۔ سال کے آغاز سے اب تک ایم سی ڈی نے 1.7 کروڑ سے زائد گھروں کا سروے کیا ہے، 34480 نوٹس جاری کیے اور 3926 کیسز درج کیے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایم سی ڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر بھگانے والے طریقے اپنائیں اور لاروا پائے جانے پر فوری اطلاع دیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے احتیاط برتنا ضروری ہے۔