فٹبال ورلڈ کپ فائنل میچ میں صدر ٹرمپ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ فیفا بھی راضی

Wait 5 sec.

واشنگٹن (16 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اگلے ماہ 19 جولائی کو امریکا میں کھیلا جائے گا فیفا نے صدر ٹرمپ کو خصوصی اجازت دے دی۔دنیا کا مقبول ترین کھیل فٹبال کا عالمی کپ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کا فائنل 19 جولائی کو امریکا کے شہر نیو جرسی میں کھیلا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بڑے میچ میں فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے اور ٹیم کے ساتھ جشن منا سکیں گے اور فیفا نے انہیں اس کی اجازت بھی دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق فیفا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے پریزنٹیشن پروٹوکول کو توڑنے اور براہِ راست فاتح کپتان کو ٹرافی دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔امریکی صدر کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فیفا چاہتا ہے کہ وہ ورلڈ چیمپئن کو ٹرافی دیں اور ٹیم کے جشن مناتے وقت وہ پوڈیم پر موجود بھی رہ سکیں گے۔قومی فٹبال ٹیم اپنا پہلا فیفا میچ کب کھیلے گی؟ اعلان ہوگیا