’پی ایم مودی 3 ہندوستانی ملاحوں کی موت کا معاملہ ٹرمپ کے سامنے اٹھائیں‘، وزیر اعظم سے پرینکا گاندھی کا مطالبہ

Wait 5 sec.

عمان میں امریکی فوجیوں کی طرف سے کیے گئے حملہ کے سبب ہلاک 3 ہندوستانی ملاحوں کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اپوزیشن لیڈران لگاتار اس تعلق سے امریکہ کے خلاف اپنی سخت ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں، خصوصاً کانگریس مودی حکومت پر دباؤ بنا رہی ہے کہ وہ اس معاملہ پر امریکہ کی سرزنش کرے اور صدر ٹرمپ سے شکایت بھی کرے۔ اب اس معاملہ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی آواز اٹھائی ہے۔I think the Prime Minister must raise the issue of the killing of three Indian sailors in the U.S. strikes. It is surprising that we have not spoken about what is happening.: Congress General Secretary and MP Smt. @priyankagandhi ji on PM Modi's upcoming meeting with President… pic.twitter.com/CiN2ltRwb0— Congress (@INCIndia) June 16, 2026پرینکا گاندھی نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے 3 ہندوستانی ملاحوں کی موت کا معاملہ اٹھانا چاہیے۔ دراصل پی ایم مودی فرانس اور سلوواکیہ کے دورہ پر ہیں۔ وہ فرانس میں جی-7 سمیلن کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کا جی-7 سمیلن کے دوران کئی ممالک کے لیڈران کے ساتھ دو فریقی میٹنگوں کا بھی پروگرام امید کی جا رہی ہے کہ پی ایم مودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی۔ ایسے میں سبھی کی نظر اس بات پر ہوگی کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان کیا باتیں ہوں گی۔اسی ملاقات کے امکان کو دیکھتے ہوئے پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی کے سامنے ہندوستانی ملاحوں کی موت کا معاملہ اٹھانے کی بات رکھی ہے۔ آج پارلیمنٹ احاطہ میں جب میڈیا اہلکاروں نے پرینکا سے ہندوستانی ملاحوں کی موت پر رد عمل جاننا چاہا، تو انھوں نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ انھیں یقیناً یہ ایشو (امریکی حملہ میں مارے گئے 3 ہندوستانی ملاحوں کا معاملہ) اٹھانا چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ حیرانی کی بات ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر ہم نے (حکومت نے) کھل کر کوئی بات نہیں کی ہے۔‘‘