میلونی نے اردوان کے مشورے پر سگریٹ نوشی ترک کر دی

Wait 5 sec.

(17 جون 2026): اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کے مشورے پر سگریٹ نوشی ترک کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جورجیا میلونی نے فرانس میں جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں سگریٹ نوشی ترک کرنے کا اعلان کیا۔جورجیا طویل عرصے سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کی اپنی جدوجہد کیلیے جانی جاتی ہیں۔ ماضی کے انٹرویوز میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ 13 سال تک سگریٹ نوشی سے دور رہی تھیں لیکن آخر کار دوبارہ اس عادت کا شکار ہو گئیں۔یہ بھی پڑھیں: اطالوی وزیر اعظم AI سے بنی اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے سے پریشاناطالوی وزیر اعظم نے ایک بار یہ بھی کہا تھا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور ہونا ان کیلیے انتہائی مشکل ہوگا اور انہوں نے اس امکان کو تقریباً ناممکن قرار دیا تھا۔جی 7 اجلاس کے موقع پر جب یورپی رہنما آپس میں بات چیت کر رہے تھے تو جورجیا میلونی نے تبصرہ کیا کہ خود کو چوکنا رکھنے کیلیے انہیں کافی کی ضرورت ہے۔جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے اس پر مذاقاً سگریٹ کا ذکر کیا جس پر اطالوی وزیر اعظم نے جواب دیا کہ میں نے چھوڑ دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ سگریٹ نوشی بند کی ہے جس پر ان کے اردگرد موجود رہنما مسکرا دیے۔واضح رہے کہ جورجیا میلونی کی جانب سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے اعلان پر ترک سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب سراہا اور بہت سے لوگوں نے مذاقاً صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو اس عادت سے چھٹکارا پانے کی ترغیب دینے میں کردار ادا کیا۔اردوان سگریٹ نوشی کے سخت خلاف ہیں اور وہ برسوں سے شہریوں اور عوامی شخصیات کو اسے چھوڑنے کی ترغیب دیتے آ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جورجیا میلونی کا یہ اعلان ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گرم موضوع بن گیا۔