کرسٹوفر نولان کی فلم ’دی اوڈیسی‘ کی ریلیز سے قبل حیرت انگیز کامیابی

Wait 5 sec.

لندن : کرسٹوفر نولان کی نئی فلم ’دی اوڈیسی‘ نے ریلیز سے قبل ہی نیا ریکارڈ قائم کرکے کئی نامور فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولان کی نئی آنے والی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ نے ریلیز سے ایک سال قبل ہی باکس آفس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔صرف 24 گھنٹوں میں فلم کے 28 ہزار ٹکٹس فروخت ہوگئے، جس کے بعد برطانیہ کے سب سے بڑے آئی میکس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اوپن ہائیمر‘ اور ’ڈیون، پارٹ ٹو‘ بھی پیچھے رہ گئے۔اس سلسلے میں برطانیہ کی سب سے بڑی آئی میکس اسکرین، بی ایف آئی آئی میکس نے اعلان کیا ہے کہ فلم کے لیے صرف 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے، جس سے 7 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ سے زائد آمدنی حاصل ہوئی۔ یہ کسی بھی فلم کے لیے اس سینما گھر کی تاریخ میں پہلے روز کی فروخت کا نیا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل فلم کی ابتدائی ویک اینڈ اسکریننگز کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی مکمل طور پر بُک ہوگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق فلم ’دی اوڈیسی‘ نے پہلے روز کی فروخت میں نولان کی بلاک بسٹر فلم ’اوپن ہائیمر‘ اور سائنس فکشن شاہکار ’ڈیون، پارٹ ٹو‘ کے ریکارڈ بھی توڑ دیے۔فلم ’ڈیون، پارٹ ٹو‘ نے پہلے 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 66 ہزار پاؤنڈ جبکہ ’اوپن ہائیمر‘ نے 2 لاکھ 54 ہزار پاؤنڈ کا بزنس کیا تھا۔فلم 17 جولائی کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور یہ پہلی فیچر فلم ہوگی جسے مکمل طور پر آئی میکس 70 ایم ایم کیمروں سے فلمایا گیا ہے۔قدیم یونانی داستان پر مبنی اس فلم میں ایتھاکا کے بادشاہ اوڈیسیئس کی جنگ کے بعد گھر واپسی کی خطرناک مہم کو دکھایا گیا ہے، اس دوران اوڈیسیئس کو سمندری دیو، سائرنز، جادوگرنی سرسے اور دیگر پراسرار قوتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیمن، زینڈایا، رابرٹ پیٹنسن، ٹام ہالینڈ، این ہیتھاوے، لوپیتا نیونگو اور چارلیز تھیرون شامل ہیں، جس کے باعث شائقین میں فلم کے لیے غیرمعمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔