لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نیٹ پیپر لیک سے متاثرہ لاکھوں طلبہ کے انصاف کی آواز بلند کرنے کے لیے آج کوٹا میں طلبہ سے بات چیت کریں گے۔ کانگریس پارٹی نے ان کے پروگرام کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حالانکہ راہل گاندھی کے دورے سے قبل شہر میں جگہ جگہ سے پروگرام کے پوسٹر ہٹائے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے، جس پر ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔VIDEO | Kota, Rajasthan: "BJP has been rattled by Rahul Gandhi's program," says Congress leader Ashok Gehlot on BJP MP Sudhanshu Trivedi criticising Lok Sabha LoP and MP Rahul Gandhi for holding Yuva Samvad.(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/lKZErZo8sV— Press Trust of India (@PTI_News) June 17, 2026کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی راہل گاندھی کی مہم سے بوکھلا گئی ہے۔ کوٹا میں پروگرام سے قبل اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ اوم برلا کا لوک سبھا حلقہ ہے اور وہ لوک سبھا کے اسپیکر بھی ہیں۔ راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں، انہیں ان کا استقبال کرنا چاہیے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ انہیں یہاں آ کر کھڑا ہونا چاہیے، لیکن کم از کم انہیں یہ پیغام تو بھیجنا چاہیے کہ آپ میرے شہر آ رہے ہیں۔اشوک گہلوت نے کہا کہ راہل گاندھی کی مہم سے یہ لوگ بوکھلا گئے ہیں، کیونکہ راہل گاندھی نے طلبہ کا مسئلہ اٹھایا ہے اور ملک بھر میں 90 پیپر لیک ہو چکے ہیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں جب کانگریس کی حکومت تھی تو اسمبلی انتخاب جیتنے کے لیے ہماری حکومت کو بدنام کیا گیا۔ حالانکہ جس طرح سے ایک کے بعد ایک پیپر لیک ہوئے، ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ نیٹ پیپر کے علاوہ کئی پیپر لیک ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ ان کا مستقبل کیا ہونے والا ہے۔ پیپر لیک ہونے کے بعد جو افسوسناک واقعات پیش آ رہے ہیں، وہ رکنا چاہیے۔#WATCH | Rajasthan: On Lok Sabha LoP Rahul Gandhi's proposed protest in Kota, Congress leader Ashok Gehlot says, "... We have never seen such an atmosphere where a conspiracy of this kind is hatched to suppress the opposition. Papers of 90 exams have been leaked. This is a big… pic.twitter.com/fULcwSCd7D— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) June 17, 2026راہل گاندھی کے پروگرام کے حوالے سے سچن پائلٹ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ کئی طلبہ پر پروگرام میں شامل نہ ہونے یا نہ جانے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو کہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ راہل گاندھی یہاں آئیں گے اور حکومت چاہے کتنی بھی کوشش کر لے، تمام کوششوں کے باوجود یہ پروگرام بہت کامیاب ہوگا اور بڑی تعداد میں نوجوان اس میں حصہ لیں گے۔