ایران امریکا معاہدے کے ثالثوں پر زور دے رہے ہیں کہ متن آج ہی جاری کیا جائے، جے ڈی وینس

Wait 5 sec.

واشنگٹن (17 جون 2026): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ہم ایران امریکا معاہدے کے ثالثوں پر زور دے رہے ہیں کہ متن آج ہی جاری کیا جائے۔سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران امریکا معاہدے کا متن جمعہ تک جاری کر دیا جائے گا، وائٹ ہاؤس کی کوشش ہے کہ متن جمعہ سے پہلے جاری کیا جا سکے کیونکہ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔قطری اور پاکستانی حکام نے متن فوری جاری نہ کرنے کی درخواست کیامریکی نائب صدر نے بتایا کہ قطری اور پاکستانی حکام نے متن فوری جاری نہ کرنے کی درخواست کی، لیکن ہم ثالثوں پر زور دے رہے ہیں کہ متن آج ہی جاری کیا جائے کیونکہ ہم امریکی عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ تاریخی معاہدے میں کیا ہے۔جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری پروگرام روکا تو اسے عالمی معیشت میں دوبارہ شامل کیا جائے گا، تہران کو ملنے والے فوائد سے مراد اس کی معیشت پر عائد پابندیوں میں ریلیف ہے، اس کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور مراعات طرز عمل بدلنے سے مشروط ہے۔یہ بھی پڑھیں: معاہدے کے تحت امریکا ایرانی تیل کی تجارت پر پابندیاں نہیں لگائے گا، بلومبرگان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ یہ معاہدہ امریکی عوام کیلیے بہترین ڈیل ہے، تہران کے ساتھ معاہدہ ہے کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ہم دیکھ رہے ہیں کہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل بحال ہوتی جا رہی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہےامریکی نائب صدر نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، قیمتوں میں حالیہ اضافہ قلیل مدتی تھا امریکی خاندانوں کی مشکلات کا احساس ہے۔انٹرویو میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، معاہدہ آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے اور دہشتگردی فنڈنگ روکنے کا فریم ورک طے کرے گا۔امریکی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ تہران دوبارہ پروگرام شروع نہ کرے۔