دہلی میں کالکا جی-گووند پوری فلائی اوور کے قریب ہوٹل میں لگی آگ، ایک کے بعد ایک 3 گیس سلنڈر دھماکے

Wait 5 sec.

قومی راجدھانی دہلی کے کالکا جی-گووند پوری فلائی اوور کے قریب واقع ’پنجابی تڑکا ریسٹورنٹ‘ میں اتوار (14 جون) کی صبح زبردست آگ لگنے سے 3 کمرشیل ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر فائٹرز نے عمارت کی دوسری منزل سے 70 سے 75 سالہ سیتا دیوی کو محفوظ باہر نکالا۔دہلی: گزشتہ 6 برسوں میں آتشزدگی کے باعث 543 افراد جاں بحق، 4400 سے زائد زخمی، حکومت کی رپورٹ میں ہوا انکشافبتایا گیا ہے کہ یہ عمارت بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور 3 منزلوں کے ساتھ ساتھ تیسری منزل کی چھت پر بنے ایک عارضی ڈھانچے والی ہے۔ آگ صبح 4.45 بجے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے میں پھیل گئی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جب کہ کولنگ آپریشن جاری ہے۔ واردات میں کسی دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔آگ جنوبی دہلی کے کالکا جی سے گووند پوری فلائی اوور کے قریب ایچ بلاک میں انجلی جیولرس اور دیش بندھو گپتا کالج کے پاس واقع پنجابی تڑکا ریسٹورنٹ میں لگی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ نے ابتدائی طور پر 2 واٹر ٹینڈرز، 3 واٹر باؤزر اور ایک برینتھنگ سپورٹ یونٹ کو موقع پر روانہ کیا، آگ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے صبح 5.05 بجے ’میک -4‘ کال اعلان کی گئی جس کے بعد اضافی فائر گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔فی الحال موقع پر 9 فائر گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں، جن میں 3 واٹر ٹنڈر،4 واٹر باؤزر، ایک برینتھنگ سپورٹ یونٹ اور ایک ملٹی پرپز گاڑی شامل ہیں۔ آگ لگنے کے اسباب اور کسی جانی نقصان کا فی الحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ آگ لگنے سے ہوٹل اور علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔ افسران آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔A fire broke out at a restaurant near the Kalkaji–Govind Puri flyover in South Delhi. Nine fire tenders were deployed to the scene. The blaze was brought under control by Delhi Fire Services. No casualties have been reported so far: DFS pic.twitter.com/W29Cm1DEed— IANS (@ians_india) June 14, 2026واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قومی راجدھانی کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں ایک ہوٹل کے بیسمنٹ میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس واردات میں 21 افراد المناک طور پر ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 12 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔