مغربی اضطراب سے موسم کا مزاج تبدیل، شمال مغربی ہندوستان میں جاری رہے گا بارش کا دور، آئی ایم ڈی کا ’یلو الرٹ‘ جاری

Wait 5 sec.

شمال مغربی ہندوستان کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ دہلی-این سی آر سمیت شمال مغربی ہندوستان میں ابھی بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ بدلتے موسم کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی شمال مغرب سے لے کر مشرق، مغرب اور شمال مشرقی ہندوستان میں ہلکی بارش ہوئی، اس کے علاوہ 60 سے 95 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آئی اور کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔موسلادھار بارش، آندھی، بجلی... دہلی سے بنگال تک محکمہ موسمیات کا ’راحت‘ والا الرٹانڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے سائنسدان نریش کمار کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران موسم میں ہونے والی اس تبدیلی کی بنیادی وجہ ایک فعال مغربی اضطراب ہے۔ یہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے آرہی نم ہواؤں کے آپس میں ملنے کی وجہ سے ایک مضبوط موسمی نظام بنا ہے۔ اسی وجہ سے دہلی، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں مسلسل بارش اور تیز ہواؤں کا دور دیکھا جارہا ہے۔آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آسمان پر جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے، دوپہر اور شام کے وقت کئی علاقوں میں گرج چمک اور بجلی گرنے کا اندیشہ ہے۔ اس دوران غبار آلود آندھی یا تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی ہمالیائی ریاست ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاست آسام اور جنوبی ہندوستان میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور آندھی چلی۔ آسام اور جنوبی اندرونی کرناٹک کے کچھ مقامات پر 12 سے 20 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔دریں اثنا ہماچل پردیش، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، رائل سیما، تلنگانہ، کیرالہ، تمل ناڈو اور منی پور میں کچھ مقامات پر11-7 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ پنجاب، ہریانہ-چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، اڈیشہ، وسطی مہاراشٹر، انڈمان اور نکوبار جزائر، راجستھان اور گوا میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آئی۔ مشرقی راجستھان میں کچھ مقامات پر ژالہ باری ہوئی، جبکہ ودربھ  کے کچھ علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔اتراکھنڈ میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کا الرٹ، چاردھام یاتریوں کو احتیاط کی ہدایتدوسری طرف تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے پونچھ جموں قومی شاہراہ ہفتہ کو 5 گھنٹے تک بند رہی جس سے گاڑی چلانے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس نے ملبہ ہٹوانے کے بعد ٹریفک بحال کرایا۔ وہیں طویل انتظار کے بعد ہونے والی بھاری بارش نے لوگوں کو راحت دی ہے۔ بارش کے سبب کسان بھی خوش نظر آرہے ہیں۔وادی کشمیر میں ہفتہ کی صبح سے موسلہ دھار بارش شروع ہوئی جو شام تک جاری رہی۔ بارش سے جہاں کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا، وہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی معمول سے 8.7 ڈگری تک نیچے پہنچ گیا۔ شام کے بعد چھائے رہے بادلوں سے موسم سرد رہا۔ سری نگر میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 8.4 ڈگری کم ہے۔ وہیں کم از کم درجہ حرارت 16.0 ڈگری سیلسیس تھا جو کہ معمول سے 1.4 ڈگری زیادہ ہے۔ کشمیر کا گیٹ وے قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.4 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 6.3 ڈگری کم ہے۔