پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں مہاجرین نشستوں کا معاملہ مظاہرین اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد شدت اختیار کر چکا ہے اور بظاہر اس مسئلے کے حل سے متعلق بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافِ رائے نظر آ رہا ہے۔ تو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اس تنازع کا حل کیسے نکلے گا؟