دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے 19 جون کو ایک ’میگا جاب فیئر‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انڈین یوتھ کانگریس نے ایک پریس کانفرنس کی، جس سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر ادے بھانو چب نے کہا کہ ’’نریندر مودی نے ملک میں بے روزگاری اور پیپر لیک کا ریکارڈ بنایا ہے۔ مودی حکومت بے روزگار نوجوانوں کو موبائل، ڈیٹا اور ڈرگز کے نام پر گمراہ کر رہی ہے۔ جبکہ نوجوانوں پر سب سے زیادہ پیپر لیک کی مار پڑی ہے۔ نوجوان دن رات پڑھائی کرتے ہیں، والدین گھر کا بجٹ کاٹ کر کوچنگ کی مہنگی فیسیں بھرتے ہیں، لیکن آخر میں پیپر لیک ہو جاتا ہے۔‘‘नरेंद्र मोदी ने देश में बेरोजगारी और पेपर लीक का रिकॉर्ड बनाया है।मोदी सरकार बेरोजगार युवाओं को मोबाइल, डाटा और ड्रग्स के नाम पर गुमराह कर रही है।वहीं, युवाओं को सबसे ज्यादा पेपर लीक की मार पड़ी है। युवा दिन-रात पढ़ाई करते हैं, मां-बाप घर का बजट काटकर कोचिंग की महंगी फीस भरते… pic.twitter.com/UrhLcjKrTM— Congress (@INCIndia) June 14, 2026ادے بھانو چب کے مطابق جب ملک میں نریندر مودی کا ’کمپرومائزڈ سسٹم‘ چل رہا ہے اور مودی حکومت بے روزگاری کا کوئی حل پیش نہیں کر رہی، ایسے میں ہم ایک حل لے کر آئے ہیں۔ 19 جون کو حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر تالکٹورا اسٹیڈیم میں ایک جاب فیئر لگایا جائے گا۔ اس میں 150 کمپنیاں آئیں گی۔ جو بھی نوجوان ملازمت کی تلاش میں ہیں، وہ اس جاب فیئر میں آئیں، جہاں تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر انٹرویو ہوگا۔ اگر انٹرویو اچھا رہتا ہے، تو آپ کو موقع پر ہی آفر لیٹر مل جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہم ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کریں گے، تاکہ جاب فیئر میں ملنے والے آفر لیٹر یا اس سے متعلق کسی بھی پریشانی میں آپ کی مدد کی جا سکے۔जब देश में नरेंद्र मोदी का Compromised सिस्टम चल रहा है और मोदी सरकार बेरोजगारी का कोई समाधान नहीं दे रही। ऐसे में हम एक समाधान लेकर आए हैं। 19 जून को नेता विपक्ष राहुल गांधी जी के जन्मदिन के दिन तालकटोरा स्टेडियम में एक जॉब फेयर लगाया जाएगा। इसमें 150 कंपनियां आएंगी।जो भी… pic.twitter.com/V2a8KBoODM— Congress (@INCIndia) June 14, 2026انڈین یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب نے کہا کہ ’’یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے۔ ہم نے گزشتہ سال بھی دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں میگا جاب فیئر کا انعقاد کیا تھا۔ گزشتہ سال اس جاب فیئر میں 18 ہزار نوجوانوں نے خود کو رجسٹر کیا تھا، جس میں سے تقریباً 7 ہزار نوجوانوں کو آفر لیٹر دیے گئے تھے۔ اس سے پہلے جے پور اور پٹنہ میں بھی ہم نے جاب فیئر کا انعقاد کیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوان پہنچے تھے۔‘‘ये कोई पहली बार नहीं है। हमने पिछले साल भी दिल्ली के तालकटोरा स्टेडियम में मेगा जॉब फेयर का आयोजन किया था।पिछले साल इस जॉब फेयर में 18 हजार युवाओं ने खुद को रजिस्टर किया था, जिसमें लगभग 7 हजार युवाओं को ऑफर लेटर दिए गए थे।इससे पहले जयपुर और पटना में भी हमने जॉब फेयर का आयोजन… pic.twitter.com/MeiymEyX0W— Congress (@INCIndia) June 14, 2026ادے بھانو چب نے ’میگا جاب فیئر‘ میں رجسٹریشن کرنے کا طریقہ بھی بتایا کہ:رجسٹریشن کوڈ کو اسکین کرنے پر آئی وائی سی کی ویب سائٹ کھلے گی، جہاں آپ فارم بھر سکتے ہیں۔آپ خود کو آف لائن بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔اگر آپ رجسٹریشن نہیں کروا پائے ہیں، تو 19 جون کو میگا جاب فیئر میں پہنچ کر بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’میگا جاب فیئر میں رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔‘‘मेगा जॉब फेयर में रजिस्ट्रेशन करने का तरीका ● रजिस्ट्रेशन कोड को स्कैन करने पर IYC की वेबसाइट खुलेगी- जहां आप फॉर्म भर सकते हैं● आप खुद को ऑफलाइन भी रजिस्टर करवा सकते हैं● अगर आप रजिस्ट्रेशन नहीं करवा पाए हैं, तो 19 जून को मेगा जॉब फेयर में पहुंचकर भी रजिस्ट्रेशन करवा… pic.twitter.com/ig7rHMKO6f— Congress (@INCIndia) June 14, 2026ادے بھانو چب کے علاوہ کانگریس لیڈر انل بھاردواج نے بھی پریس کانفرس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک میں بے روزگاری پھیلی ہوئی ہے۔ جب کوئی نوجوان طویل عرصے تک بے روزگاری کا عذاب جھیلتا ہے، تو اسے شدید مایوسی ہوتی ہے۔ نریندر مودی 2014 کے انتخابات سے پہلے کہتے تھے کہ وہ ہر سال نوجوانوں کو 2 کروڑ روزگار دیں گے، لیکن آج ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’پہلے دہلی میں آس پاس کی ریاستوں اور دور دراز کے علاقوں سے بھی نوجوان روزگار کی تلاش میں آتے تھے، لیکن آج خود دہلی کا نوجوان بھی روزگار کے لیے ترس رہا ہے۔ آج دہلی میں ٹرپل انجن کی حکومت ہونے کے باوجود روزگار کے لیے کوئی ٹھوس کام نہیں ہوا ہے۔ بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے روزگار کے مواقع گھٹ گئے ہیں اور ان کی غلط پالیسیوں کے باعث چھوٹی اور درمیانی صنعتیں (ایم ایس ایم ای) بھی بند ہو گئی ہیں۔ گزشتہ سال ہم نے ’روزگار میلے‘ کے ذریعے نوجوانوں کو ان کی قابلیت کے مطابق روزگار دلایا تھا، اور اس بار بھی ہم اسے مزید بہتر طریقے سے کریں گے۔‘‘देश में बेरोजगारी फैली हुई है। जब युवा लंबे समय तक बेरोजगारी का दंश झेलता है, तो उसे बहुत निराशा होती है। नरेंद्र मोदी 2014 में चुनाव से पहले कहते थे: हर साल युवाओं को 2 करोड़ रोजगार दूंगा, लेकिन आज सबसे ज्यादा बेरोजगारी है। पहले दिल्ली में आस-पास के राज्यों से और दूर से भी… pic.twitter.com/fNOZCHsJQB— Congress (@INCIndia) June 14, 2026کانگریس لیڈر انل بھاردواج نے کہا کہ ’[آج ملک میں بے روزگاری کے ساتھ ساتھ مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں یوتھ کانگریس اور دہلی پردیش کمیٹی نے عزم کیا ہے کہ 19 جون کو تالکٹورا اسٹیڈیم میں ’میگا جاب فیئر‘ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے۔ گزشتہ سال پہلے ہی دن 3500 نوجوانوں کو روزگار ملا تھا، مجھے پورا یقین ہے کہ اس بار یہ تعداد مزید بڑھے گی۔ زیادہ سے زیادہ نوجوان ایک اچھے مستقبل کا خواب لے کر اس روزگار میلے میں آئیں۔‘‘आज देश में बेरोजगारी के साथ-साथ महंगाई भी बढ़ रही है। ऐसे में यूथ कांग्रेस और दिल्ली प्रदेश कमेटी ने संकल्प लिया है कि 19 जून को तालकटोरा स्टेडियम में महारोजगार मेले में युवाओं को रोजगार दिलाएंगे। पिछले साल पहले ही दिन 3500 युवाओं को रोजगार मिला था, मुझे विश्वास है कि इस बार… pic.twitter.com/LpzORzCRyS— Congress (@INCIndia) June 14, 2026