جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا امکان ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا، شمالی کوریا

Wait 5 sec.

سیول (14 جون 2026): شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے یعنی ڈی نیوکلیئرائزیشن کا امکان ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔روئٹرز کے مطابق شمالی کوریا نے اتوار کے روز کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری (ڈی نیوکلیئرائزیشن) کا معاملہ ناقابلِ واپسی طور پر ختم ہو چکا ہے۔ اس نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان حالیہ جوہری دفاعی مذاکرات کی بھی مذمت کی۔شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا امریکا اور اس کی ماتحت افواج کی جانب سے ڈیمو کریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے خلاف بے معنی بیان بازی اور اس کے خلاف جوہری خطرہ پیدا کرنے کے لیے تعاون کی کوشش شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کی حیثیت کو متاثر نہیں کر سکتی۔ایران نے نصف ٹن افزودہ یورینیم چھپا کر پہنچنے کے راستوں پر بارودی سرنگیں نصب کر دیںبیان میں مزید کہا گیا کہ جوہری ہتھیاروں سے دست برداری کا معاملہ ناقابلِ واپسی طور پر حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔گزشتہ ہفتے امریکا اور جنوبی کوریا کے حکام نے نیوکلیئر کنسلٹیٹو گروپ کے تحت سیول میں ہونے والے مذاکرات میں شمالی کوریا کے بڑھتے اسلحہ پروگرام کے مقابلے کے لیے جوہری ڈیٹرنس اور دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔