لندن (14 جون 2026): برطانیہ نے امریکا ایران معاہدے کے نفاذ میں مدد کی پیش کش کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے دوپہر کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور کہا معاہدہ ایسا ہونا چاہیے جو پائیدار اور دیرپا امن کو یقینی بنائے، برطانیہ کسی بھی امن معاہدے کے نفاذ میں مدد کے لیے تیار ہے۔کیئر اسٹارمر نے ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، اب تک ہونے والی پیش رفت کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی معاہدے کے نتیجے میں پائیدار اور دیرپا امن قائم ہونا چاہیے۔وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ برطانیہ کسی بھی امن معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کیساتھ کل معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے بحری راستوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی بحالی ضروری ہے۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق انھوں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور اگلے ہفتے ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس میں دوبارہ گفتگو کے منتظر ہونے کا اظہار کیا۔