ایران کو بہت اچھا معاہدہ ملا، الجزیرہ پر تجزیہ

Wait 5 sec.

لندن (18 جون 2026): تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کو اپنے شدید رویوں کے باوجود امریکا سے ایک بہت اچھی ڈیل مل گئی ہے۔برطانوی فوج کے ریٹائرڈ جنرل سائمن مایال نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’خطے میں کئی دہائیوں سے ایران کے انتہائی نامناسب طرزِ عمل کے باوجود اس کو ایک بہت اچھا معاہدہ ملا ہے۔‘‘فوجی تجزیہ کار کے مطابق اگرچہ ایران کی نئی قیادت نسبتاً کم عمر اور زیادہ سخت گیر ہے، تاہم اس بات کا امکان کم ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے کی خلاف ورزی کرے اور دوبارہ جنگ کی طرف لوٹے۔انھوں نے کہا ’’ایران کے خلاف مہم کے آغاز پر ہم میں سے اکثر لوگوں نے جتنی توقع کی تھی، ایران کو اس سے کہیں زیادہ حاصل ہوا ہے۔‘‘ایران کو بیلسٹک میزائل رکھنے سے منع کرنا نا انصافی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیانسائمن مایال کے مطابق، آئندہ 60 روزہ مذاکرات کے دوران مسائل پیدا ہونے کی کافی گنجائش موجود ہے، لیکن ایران کے امریکا کے ساتھ معاہدہ توڑنے کا امکان کم ہے کیوں کہ وہ دوبارہ تنازع میں واپس جانے کا خواہش مند نہیں۔انھوں نے مزید کہا ’’ایک حد تک نظام میں تبدیلی آ چکی ہے، کم از کم اس لحاظ سے کہ اب ملک کو انفرادی طور پر چلانے والے لوگ بدل گئے ہیں اور قیادت کی ایک نئی سطح سامنے آئی ہے، لہٰذا نئی نسل شاید زیادہ سخت گیر ہو۔‘‘مایال نے کہا ’’اسرائیلیوں اور بالخصوص امریکیوں کی فوجی کارروائیوں سے بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے، اس لیے اب ہم ایک مختلف صورت حال میں ہیں۔‘‘