فن لینڈ کا جوہری ہتھیاروں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

Wait 5 sec.

ہیلسنکی(18 جون 2026): فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک میں جوہری ہتھیاروں پر عائد دیرینہ پابندی کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا "یورو نیوز” کے مطابق اس تاریخی فیصلے کے بعد فن لینڈ کی دفاعی پالیسی میں ایک بہت بڑی اور اہم تبدیلی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی جانب سے یہ اقدام عالمی فوجی اتحاد نیٹو میں شمولیت کے بعد اپنی پالیسیوں کو اس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے تحت کیا گیا ہے۔اس فیصلے کا بنیادی مقصد موجودہ دور کے بدلتے ہوئے عالمی سیکیورٹی حالات کے مطابق ملک کے دفاع کو مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔اس قانون سازی کے بعد اب مخصوص اور ہنگامی حالات میں ملک کے اندر جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کی اجازت ممکن ہو سکے گی۔ نئے فیصلے کے تحت فن لینڈ میں ایٹمی ہتھیاروں کی درآمد، منتقلی اور انہیں رکھنے کی اجازت دی جا سکے گی۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی اس تاریخی ووٹنگ کے ذریعے فن لینڈ کا سال 1980 کا پرانا ‘نیوکلیئر انرجی ایکٹ’ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد تھی۔