نیویارک(16 جون 2026): ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ برطانیہ پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، نیا سنسرشپ قانون بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی ‘ایکس’ کے سربراہ ایلون مسک نے برطانوی حکومت کے نئے سنسرشپ قانون پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے "بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا” قرار دے دیا ہے۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ برطانوی قانون کا اصل مقصد تحفظ نہیں بلکہ شہریوں کی ڈیجیٹل نگرانی اور ان کی ٹریکنگ کرنا ہے۔ انہوں نے نئے سنسرشپ قانون کی شدید مخالفت کرتے ہوئے برطانیہ کو "پولیس اسٹیٹ” قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ تنازع برطانوی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے اس نئے قانون کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد