تہران اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Wait 5 sec.

تہران : تہران اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انڈیکس میں ایک ہی روز میں 2.3 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بڑی بحالی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں تہران اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک انڈیکس ‘ٹیڈپکس’ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس میں ایک ہی روز میں 2.3 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد تہران اسٹاک انڈیکس 50 لاکھ 97 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی اسٹاک مارکیٹ حالیہ جنگ کے باعث لگاتار 80 روز تک بند رہنے کے بعد رواں سال 19 مئی 2026 کو دوبارہ کھولی گئی تھی۔مارکیٹ کھلنے کے بعد یہ غیر معمولی تیزی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد اب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کاروباری تیزی میں نہ صرف بڑی کمپنیوں بلکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔عالمی اور علاقائی سطح پر تہران اسٹاک مارکیٹ کے اس ریکارڈ اچھال کو ایران کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال اور مستحکم ہیں۔