امریکا دھونس جما کر بمباری کے ذریعے مسائل حل نہیں کر سکتا: باراک اوباما

Wait 5 sec.

واشنگٹن(16 جون 2026): امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ مفاہمتی یادداشت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا دھونس جما کر یا بمباری کے ذریعے مسائل حل نہیں کر سکتا۔امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ایران کے ساتھ کیا جانے والا کوئی بھی نیا معاہدہ، اصل جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) سے نمایاں طور پر بہتر ہو۔سابق صدر نے فوجی طاقت کے استعمال کے بجائے سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے سفارتی معاہدوں کو ترجیح دینی چاہیے جو جنگ سے بچاتے ہوئے زیادہ تر مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بمباری کا سلسلہ بند ہو تاکہ جنگ کے نتیجے میں عام لوگ مزید مشکلات اور مصائب کا شکار نہ ہوں۔مشرق وسطیٰ میں نیا تنازعہ روکنے کی کوشش، امریکا ایران مذاکرات آج ہوں گے