ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

Wait 5 sec.

تہران (20 جون 2026): ایران نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان پر حملہ کرنے پر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سینٹرل ملٹری کمانڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس نے جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حملوں پر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے اور انہیں امریکا کے ساتھ ایران کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر نے ٹی وی کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمد و رفت کیلیے بند کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ یہ پہلا قدم دشمن کے وعدے کی خلاف ورزی کا جواب ہے۔یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج کی جنوبی لبنان پر بمباری، 16 افراد شہیدبیان میں کہا گیا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو مزید اقدامات کی منصوبہ بندی کی جائے گی اور دشمن کو اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل پر مجبور کرنے کیلیے اٹھائے جائیں گے۔