امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کے لیے اگلے دو روز میں سوئٹزرلینڈ جاسکتا ہوں۔فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اتوار کو ہوسکتے ہین، وٹکوف اور کشنر سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں میں بھی اگلے دو روز میں جاسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اپنی صلاحیت پر یقین ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران مذاکرات میں معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔یہ پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیااس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے پر ابتدائی مذاکرات کا پہلا دور سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں متوقع ہے تاہم مذاکرات کی درست تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔دوسری جانب امریکا اور ایران معاہدے کے مرکزی ثالث پاکستان کے وزیر خارجہ محسن نقوی اہم دورے پر مشہد پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ایرانی صدر سے اہم ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ امریکا ایران معاہدے کے ایک اور اہم ثالث قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی جو کے درمیان اہم ثالثوں میں شمار کیے جاتے ہیں جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔