جی سیون ممالک کا امریکا اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان

Wait 5 sec.

فرانس (17 جون 2026): جی سیون ممالک نے امریکا اور ایران میں ہونے والے امن معاہدے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔فرانس میں جاری جی سیون اجلاس میں شریک مممالک کی جانب سے امریکا اور ایران امن معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے پر عملدرآمد کرانے کے لیے تعاون پر تیار ہیں۔جی سیون ممالک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سب کو آبنائے ہرمز سے بغیر کسی ٹول کے گزرنے کا حق ہونا چاہیے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جو ایک احسن بات ہے۔اعلامیے کے مطابق جی سیون ممالک نے لبنان میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی ترسیل اور تعمیر نو کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مغربی کنارے پر پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔امریکا نے ایران سے معاہدے کی دستاویز اسرائیل کو دکھانے سے انکار کر دیا