تیل کی قیمتیں گرِ گئیں، سونا اور چاندی مزید مہنگا ہو گیا

Wait 5 sec.

امریکا اور ایران میں جنگ بندی، معاہدہ طے پانے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے عبوری معاہدے پر پہنچنے کے بعد پیر کو عالمی منڈیوں میں تیزی آگئی، جس سے توانائی کی سپلائی، افراط زر اور شرح سود پر مزید دباؤ کے خطرے سے متعلق خدشات کم ہوئے۔اس بڑے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی جس سے تیل کی قیمتیں گرِ گئیں اور سونا کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ بٹ کوائن تقریباً دو ہفتوں میں اپنی بلند ترین سطح پر چڑھ گیا اور عالمی ایکوئٹی آگے بڑھی۔معاہدے کا علان ہوتے ہی تیل نے فوری ردعمل دیکھا، برینٹ کروڈ کی قیمت 5.3 فیصد تک گر کر 83 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ مختصر طور پر 80 ڈالر سے نیچے گر گیا۔اس کے برعکس یواےای میں سونے کی قیمت نے اونچی اڑان بھر لی۔ اتوار کو 508.50 درہم کے مقابلے پیر کو شام 4 بجے 24 قیراط سونا  522.75 درہم فی گرام تک پہنچ گیا۔ 22 قیراط کی قسم 470.75 درہم سے بڑھ کر 484 درہم فی گرام ہوگئی۔پاکستانپاکستان میں سونے کی قیمت اچانک بڑے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے پر پہنچ گئی۔جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بیک وقت 10 ہزار 800 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 720 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، اور اب 10 گرام سونا 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 108 ڈالر کی چھلانگ لگا کر 4 ہزار 327 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑا۔سونے کے ساتھ ساتھ چاندی خریدنے والوں کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 509 روپے ہو گئی ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر جاری معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کا رخ کرنے کی وجہ سے قیمتوں میں یہ غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔