’ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، یہی اصل معاہدہ ہے‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے کو شاندار قرار دے دیا۔فرانسیسی صدر ایمائونل میکرون سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کیساتھ معاہدہ کیا اور آبنائےہرمز کو کھول دیا گیا ایران کے ساتھ موجودہ معاہدہ اوباما کے برے معاہدے سے مختلف ہے معاہدے کا بنیادی مقصد تہران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا اور امن قائم کرنا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے یہی ڈیل کی اصل روح ہے، ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد مارکیٹس بحال ہورہی ہیں ایران کے ساتھ ہونے والا امن معاہدہ انتہائی شاندار ہے۔تیل کی قیمتیں گرِ گئیں، سونا اور چاندی مزید مہنگا ہو گیاان کا کہنا تھا کہ بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کرنا شروع کر دیا ہے اور آبنائے ہرمز جمعہ کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا، ایران میں اب سمجھدار اور ذہین قیادت موجود ہے ایرانی قیادت نے امن کا راستہ چن کر دانشمندی کا ثبوت دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جےڈی وینس ایران کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں یہ بھی ہو سکتا ہے ایران کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کروں، ایران پر پابندیوں کا خاتمہ اس کے رویے اور اقدامات سے جڑا ہے ایران طےشدہ باتوں پر مکمل عمل نہیں کرے گا تو پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران معاہدے کی تمام تفصیلات دستخط کے بعد ہی سامنے لائی جائیں گی، لبنان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جلد خاتمہ ہونا چاہیے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سےکوئی ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔