واشنگٹن/تہران (18 جون 2026): امریکا اور ایران کے صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دیے۔وائٹ ہاؤس نے ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری کی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وارسائی میں عشایئے کے دوران معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی موجود تھے۔ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے تصاویر جاری کیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عشائیے سے روانگی کے وقت میڈیا کے سوال پر کہا کہ انھوں نے ایران ڈیل پر دستخط کر دیے ہیں۔امریکا ایران امن معاہدے سے متعلق ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کا متن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جو 14 نکات پر مشتمل ہے، امریکی حکام نے متن میڈیا نمائندوں کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ مفاہمتی یادداشت کا پہلا نکتہ فوری اور مستقل جنگ بندی ہے۔امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، صدر ٹرمپمتن کے مطابق فریقین تمام محاذوں بشمول لبنان مستقل جنگ بندی پر اتفاق کر چکے ہیں، متن میں آبنائے ہرمز کی بحالی، ایران پر بعض مالی پابندیوں میں نرمی شامل ہے، ایران نے دوبارہ یقین دہانی کرائی کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل یا تیار نہیں کرے گا۔امریکی حکام کے مطابق مفاہمتی یادداشت جمعہ کو باضابطہ طور پر دستخط کے لیے پیش کی جائے گی۔ امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔ امریکا علاقائی شراکت داروں کے ساتھ ایران کی تعمیر نو اور اقتصادی ترقی پر کام کرے گا۔