جرمنی نے ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار قرار دیدیا

Wait 5 sec.

جرمن وزیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے وزیر دفاع نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار امریکی صدر کو ٹھہرایا ہے۔بورس پسٹوریئس نے اے آر ڈی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "بالآخر، آبنائے ہرمز کی رکاوٹ میں کارک کو ڈونلڈ ٹرمپ نے دھکیل دیا، ہم نے نہیں لیکن ہم اسے دوبارہ نکالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،”تہران نے ٹرمپ اور ان کے ایرانی ہم منصب پیزشکیان کے دستخط شدہ ابتدائی معاہدے کے تحت اسے دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور جہاز رانی کی آمدورفت بحال ہونا شروع ہو گئی تھی۔ لیکن ہفتے کے روز، ایران نے کہا کہ وہ ایک بار پھر لبنان میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اہم آبی گزرگاہ بند کر رہا ہے۔پسٹوریئس نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا کھلنا، یا اس سے محفوظ گزرنا یورپ کے مفاد میں، ہماری توانائی کی فراہمی اور ہماری اقتصادی بحالی کے مفاد میں ہے۔ٹرمپ کی لبنان کے معاملے پر ایران کو دھمکیاںدھمکیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے معاملے پر اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے بجائے ایران کو ایک بار پھر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں مطالبہ کیا کہ ایران لبنان میں اپنے پراکسیز کو گڑ بڑ کرنے سے روکے، اگر تہران باز نہ آیا تو ہم اس پر دوبارہ بہت سخت حملہ کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر ایسے ہی حملہ کریں گے جیسے پچھلے ہفتے کیے تھے، بلکہ ان سے بھی زیادہ شدید حملے کریں گے۔ہم امریکیوں کی دھمکیوں پر غور نہیں کرتے، ایران