پاکستان کی میزبانی میں مذاکرات: ایرانی تیل کی پابندیوں اور منجمد اثاثوں پر گفتگو

Wait 5 sec.

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں منجمد اثاثے اور تیل کی پابندیوں میں ریلیف پر بات ہوئی ہے۔الجزیرہ کے مطابق ایرانی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حسین قربان زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ آج کے مذاکرات میں، ہم نے اپنے منجمد اثاثوں کے معاملے اور ان کی بحالی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت میں ایران کے توانائی کے شعبے سے منسلک پابندیوں میں ریلیف پر توجہ مرکوز کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں، ہم نے تیل اور اس کے مشتقات پر پابندیوں سے عارضی استثنیٰ پر تبادلہ خیال کیا، اور اس معاملے پر ایک تجویز کا حتمی مسودہ مکمل کر لیا۔ہم امریکیوں کی دھمکیوں پر غور نہیں کرتے، ایرانپاکستان کی میزبانی میں برگن اسٹاک میں امریکا ایران مذاکرات ہو رہے ہیں جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر سمیت پاکستانی وفد موجود ہیں۔مذاکرات سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیربھی موجود تھے۔نائب صدرجےڈی وینس نے کہا کہ امن معاہدے میں تاریخی کردار پر واشنگٹن اسلام آباد کا شکرگزار ہے۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرسےانتہائی گرمجوشی سے ملے،، مصافحہ کیا اور گلے لگایا۔