ایران امریکا معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری

Wait 5 sec.

واشنگٹن (16 جون 2026): ایران اور امریکا میں تین ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد معاہدہ ہونے کے اثرات عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں پر بھی پڑے ہیں۔ایران اور امریکا میں 28 فروری سے جاری کشیدگی کے بعد آج دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر ڈیجیٹل دستخط ہو گئے، جس کے مثبت اثرات عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں پر بھی سامنے آ رہے ہیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کروڈ آئل 82.88 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 0.18 فیصد کمی سے 80.60 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران پر اسرائیل اور امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا اور ایک وقت میں قیمتیں 115 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی تھیں۔خام تیل کی سپلائی : سعودی آرامکو چیف نے دنیا کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا