امریکی ناکہ بندی ہٹ گئی، آبنائے ہرمز سے 5 ایرانی تیل بردار جہاز گزر گئے

Wait 5 sec.

تہران (16 جون 2026): ایرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکا نے ناکہ بندی ہٹا دی ہے اور آبنائے ہرمز کھل گئی، جس کے سبب 5 ایرانی تیل بردار جہاز وہاں سے گزر گئے۔امریکا ایران معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز پر جاری تناؤ میں کمی آ گئی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے بعد 3 ایرانی آئل ٹینکرز اور 2 مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔آبنائے ہرمز سے ایرانی بحری جہازوں کا گزرنا امریکا کے ساتھ اس سیاسی مفاہمت کی یادداشت کا پہلا ٹھوس نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔جاپان کی ایک شپنگ کمپنی مٹسوئی لائنز کے چیف ایگزیکٹو نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ جب تک انھیں اس بات کا یقین نہ ہو جائے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ حقیقتاً مؤثر اور عملی ہے، تب تک جہاز مالکان آبنائے سے گزرنے کا عمل دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔تہران کے ساتھ ایم او یو پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے، ڈونلڈ ٹرمپجاپان کی تین بڑی شپنگ کمپنیوں میں شامل مِٹسوئی لائنز کے پاس 900 سے زائد جہازوں پر مشتمل بیڑا موجود ہے، جن میں مال بردار جہاز، تیل بردار ٹینکر اور فیریاں شامل ہیں۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے ٹینکر بیڑوں میں سے ایک چلانے والی کمپنی ہے۔ادھر ایرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ آبنائے ہرمزمیں قشم جزیرے کے جنوب میں 3 دھماکے بھی سنے گئے، تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکے ٹریفک مینجمنٹ نظام سے متعلق سرگرمیوں کے ہیں۔