لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے قومی اہلیتی داخلہ امتحان (نیٹ) کے دوبارہ امتحان سے متعلق ایک طالب علم کے امتحانی مرکز کو لے کر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امتحانی نظام کی خامیوں کا خمیازہ طلبہ اور ان کے والدین کو ذہنی دباؤ، وقت اور مالی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک طالب علم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ناگپور کا ایک طالب علم گزشتہ ایک ماہ سے نیٹ ری-ایگزام کی تیاری کر رہا تھا۔ کل امتحان سے ایک روز قبل اس نے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کیا تو اس کا امتحانی مرکز نکلا ابوظہبی۔‘‘नागपुर का एक बच्चा एक महीने से NEET re-exam की तैयारी कर रहा था।कल परीक्षा से ठीक एक दिन पहले उसने admit card डाउनलोड किया। उसका सेंटर निकला - अबू धाबी।न पासपोर्ट, न परिवार के पास विदेश भेजने के पैसे, न अब कोई वक़्त बचा है। वो रातभर रोता रहा, और परीक्षा देने से ही मना कर रहा… https://t.co/TJOHUBnFDB— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 20, 2026اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں راہل گاندھی مزید لکھتے ہیں کہ ’’نہ پاسپورٹ، نہ خاندان کے پاس بیرون ملک بھیجنے کے پیسے اور نہ ہی اب کوئی وقت بچا ہے۔ وہ رات بھر روتا رہا اور امتحان دینے سے ہی انکار کر رہا ہے۔ کیا اس ذہنی تناؤ کا تصور بھی کیا جا سکتا ہے؟‘‘ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’’آخر ایسا ہوا بھی کیسے؟ کل کسی بھی طالب علم کو امتحانی مرکز تک نہ پہنچ پانے کی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ این ٹی اے اصل میں ملک کے بچوں اور ان کے والدین کے صرف صبر کا امتحان لے رہی ہے۔‘‘راہل گاندھی کے مطابق جو نظام ایک بچے کو اس کے اپنے ہی شہر میں ایک سنٹر نہیں دے سکتا، الٹا بیرون ملک بھیج سکتا ہے، اسے امتحان کرانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کوٹا میں دی گئی اپنی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’کوٹا میں نے یہی کہا تھا، یہ اب تعلیمی نظام نہیں رہا۔ یہ ایک پوری نسل کے پیسے، وقت اور ذہنی سکون کی وصولی ہے۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے لکھا کہ ’’ہمارے بچوں کے مستقبل کے ساتھ جوا کھیلنا بند کیجیے۔ وہ ایک حساس، ذمہ دار اور جوابدہ تعلیمی نظام اور امتحان کے حقدار ہیں، اور ہم انہیں یہ دلا کر رہیں گے۔‘‘The grievance is being addressed and the candidate will be allocated a centre in Nagpur, after due verification, in the next few hours.— National Testing Agency (@NTA_Exams) June 20, 2026واضح رہے کہ ناگپور کے ایک نیٹ امیدوار طالب محمد عبداللہ کو 21 جون کے دوبارہ امتحان کے لیے ابو ظہبی (یو اے ای) کا امتحانی مرکز الاٹ کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ’این ٹی اے‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر امتحانی مرکز ناگپور سے ابوظہبی کیے جانے کے متعلق ایک پوسٹ کی۔ این ٹی اے نے لکھا کہ ’’اس شکایت کا ازالہ کیا جا رہا ہے اور ضروری تصدیق کے بعد اگلے چند گھنٹوں میں امیدوار کو ناگپور میں امتحانی مرکز الاٹ کر دیا جائے گا۔‘‘