برطانیہ میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم، ڈرائیور ہلاک اور 90 افراد زخمی

Wait 5 sec.

(20 جون 2026): برطانیہ میں دو ٹرینوں کے درمیان ہونے والے شدید تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور ہلاک اور 90 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین اور دوسری ریل گاڑی ایک ہی ٹریک پر آ گئیں، جس کے باعث دونوں میں زوردار ٹکر ہوئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹرینوں کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔مقامی ایمبولینس سروس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 90 افراد میں سے 11 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ 22 افراد شدید اور 56 معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے باعث لوٹن اور بیڈفورڈ کے درمیان تمام ریلوے لائنیں بند کر دی گئی ہیں اور حکام نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔