ملک کے باوقار امتحانات میں سے ایک نیٹ (قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ) کے پیپر لیک پر چوطرفہ اٹھنے والے وبال اور ہنگامے کے بعد دوبارہ کرائے جا رہے امتحان کے سلسلے میں بھی لاپرواہیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ 21 جون کو دوبارہ کرائے جانے والے اس امتحان میں اب ایک اور بڑی غفلت سامنے آئی ہے۔ ناگپور کے ایک نیٹ امیدوار کو 21 جون کے دوبارہ امتحان کے لیے ابو ظہبی (یو اے ای) کا امتحانی مرکز الاٹ کر دیا گیا۔ ’ٹی وی 9‘ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی مبینہ تکنیکی گڑبڑی کی وجہ سے ناگپور کے طالب علم عبد اللہ محمد طالب کو 21 جون کو ہونے والے ’نیٹ ری ایگزام‘ کے لیے ابوظہبی سینٹر ملا۔نیٹ یو جی کے دوبارہ امتحان سے قبل 20 جون کو ملک گیر ماک ڈرل، 2.5 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعیناتامتحان میں صرف ایک دن باقی ہونے کی وجہ سے طالب علم اور اس کے اہل خانہ پریشان ہوگئے۔ انہوں نے اپنی پریشانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس تو پاسپورٹ بھی نہیں ہے کہ وہ وہاں امتحان دینے جاسکیں۔ اس سے پہلے عبد اللہ کو ناگپور میں ہی امتحان سینٹر الاٹ کیا گیا تھا۔ طالب علم نے اپنی درخواست میں سینٹر کے لیے ناگپور، وردھا کو ترجیح دی تھی لیکن اس نظر انداز کرتے ہوئے این ٹی اے نے مقامی متبادل کے بجائے بیرون ملک امتحان کا سینٹر الاٹ کر دیا۔ ایسی صورت میں 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ اور ویزا کا عمل مکمل کرکے ابوظہبی پہنچنا ممکن نہیں ہے۔#WATCH | Nagpur, Mahrashtra: Family of a NEET aspirant, Abdullah Mohammad Talib, claims that he was allocated a school in Abu Dhabi as his exam center for NEET-UG re-exam scheduled to be held on 21st June.His father, Mohammad Talib, says, "...After the admit card was downloaded… pic.twitter.com/EmFqhIFVRK— ANI (@ANI) June 20, 2026اس سنگین معاملے کے اطلاع ملنے کے بعد عبد اللہ کے والدین نے این ٹی اے ہیلپ لائن پر شکایت درج کرائی۔ حکام نے ابتدائی طور پر تکنیکی گڑبڑی کا اعتراف کیا ہے اور امتحان سینٹر تبدیل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ انڈرگریجویٹ (نیٹ یوجی) 2026 کے دوبارہ امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو امتحان سے متعلق ضروری معلومات اور سینٹر سے متعلق تفصیلات اپنے آفیشل واٹس ایپ چینل کے ذریعے بھیجے گی۔ ایجنسی کے مطابق یہ پہل اس لیے شروع کی گئی ہے تاکہ امیدواروں کو براہ راست متعلقہ معلومات حاصل ہوسکیں۔ 21 جون 2026 کو ہونے والے دوبارہ امتحان سے قبل کسی بھی طرح کی الجھن نہ ہو۔نیٹ-یو جی دوبارہ امتحان سے قبل میڈیکل طلبہ کو چھٹی نہ دی جائے، میڈیکل کمیشن کی ہدایتاس سلسلے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر انیس احمد نے ’آج تک‘ سے بات کرتے ہوئے پورے معاملے پر شدید ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی اے نے ملک کے اس اہم امتحان کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور فوری طور پر ترمیم شدہ ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جانا چاہئے۔ انیس احمد نے بتایا کہ انہوں نے معاملہ اٹھانے کے بعد این ٹی اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا۔ کل دیر رات رابطہ ہونے کے بعد طالب علم کو بتایا گیا کہ ہے آج (سنیچر) کو شام 4 بجے تک ناگپور کا سینٹر الاٹ کر دیا جائے گا اور نیا ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کردیا جائے گا۔