تہران(19 جون 2026): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے وارننگ دی ہے کہ معاہدہ شکنی یا غیر ضروری مطالبات پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران، سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کی سخت نگرانی کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی خلاف ورزی یا دشمنانہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ دشمن کو ماضی میں بھی اس کی کارروائیوں کا سخت جواب دیا جا چکا ہے، اور اگر اس نے دوبارہ اسی راستے پر چلنے کی کوشش کی تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت، مؤثر اور دندان شکن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکا ایران ابتدائی مذاکرات تعطل کا شکار، جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ