وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر بہت بہت مبارک باد۔ میں ان کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کی دعا کرتا ہوں۔‘‘Best wishes to the Leader of the Opposition in the Lok Sabha, Shri Rahul Gandhi Ji on his birthday. Praying for his good health and long life. @RahulGandhi— Narendra Modi (@narendramodi) June 19, 2026قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کی پیدائش 19 جون 1970 کو دہلی کے ہولی فیملی اسپتال میں ہوئی تھی اور آج وہ 56 سال کے ہو گئے ہیں۔ وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور کانگریس کی راجیہ سبھا رکن سونیا گاندھی کی سب سے بڑی اولاد ہیں۔ آج ان کے یومِ پیدائش پر کئی اہم سیاسی ہستیوں نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ان میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے بھی شامل ہیں، جنھوں نے آئینی اقدار کے تئیں ان کی وابستگی اور سماج کے محروم طبقات کے لیے ان کی وکالت کی بھرپور ستائش کی ہے۔Warm birthday wishes to Shri @RahulGandhi.Your unbridled dedication to the ideals of the Constitution and your uncompromising fight for the unheard voices have inspired millions. The Congress party’s tradition of inclusiveness, social justice, harmony and compassion finds…— Mallikarjun Kharge (@kharge) June 19, 2026سوشل میڈیا پوسٹ میں کھڑگے نے لکھا ہے کہ ’’راہل گاندھی کی آئین سے متعلق نظریات کے تئیں مضبوط وابستگی اور اَن سنی آوازوں کے لیے آپ کی بے لوث جدوجہد نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی سب کو ساتھ لے کر چلنے، سماجی انصاف، ہم آہنگی اور ہمدردی کی روایات راہل گاندھی کی عوامی زندگی اور قیادت میں نمایاں نظر آتی ہیں۔‘‘✨ ✨ In a world where most choose to stay silent, you have consistently chosen to speak up for what you believe is right.Your relentless fight against injustice, inequality and the misuse of power has inspired… pic.twitter.com/GS99DKfQ43— Congress (@INCIndia) June 19, 2026کانگریس پارٹی نے بھی اپنے لیڈر راہل گاندھی کے لیے سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔ کانگریس کے آفیشیل سوشل میڈیا ہینڈل پر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’ایسی دنیا میں جہاں بیشتر لوگ خاموش رہنا پسند کرتے ہیں، آپ نے ہمیشہ اُس بات کے لیے آواز اٹھائی ہے جسے آپ درست سمجھتے ہیں۔ ناانصافی، عدم مساوات اور اقتدار کے ناجائز استعمال کے خلاف آپ کی مسلسل جدوجہد نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ آپ لوگوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ سیاست صرف اقتدار حاصل کرنے کی بے رحم دوڑ نہیں، بلکہ یہ تبدیلی لانے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے، جو اصولوں اور انسانی احساسات پر مبنی ہو سکتی ہے۔‘‘ کانگریس نے مزید کہا کہ دیانت داری، ہمدردی اور امید کی تلاش میں رہنے والی پوری نسل کے لیے آپ ’جین-زی‘ کی آواز بن چکے ہیں، ایک ایسے لیڈر جو ان کی بات سنتے ہیں، انہیں سمجھتے ہیں، انہیں بااختیار بناتے ہیں اور ان کی امیدوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایک زیادہ مہربان اور منصفانہ ہندوستان کے لیے اور ہر دل میں ’محبت کی دکان‘ کے لیے ہم آپ کے لیے ہمیشہ توانائی اور خوشیوں کی دعا کرتے ہیں۔