امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ کا B-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں ایڈورڈز ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہو گیا۔بیس نے فیس بک پر کہا کہ "امریکی فضائیہ کا ایک B-52 Stratofortress صبح 11:20 پر ایڈورڈز ایئر فیلڈ پر ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد ہنگامی عملے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کوئی زخمی ہوا ہے۔ ایڈورڈز ایئر فورس بیس لاس اینجلس کے شمال میں تقریباً 100 میل کے فاصلے پر ہے۔