(17 جون 2026): امتحانات دینے والے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب انہیں امتحانی مراکز میں سینڈوچز، چاکلیٹ، آئسکریم ملے گی۔طلبہ کو دوران امتحان ذہنی طور پر فریش رکھنے کے لیے انہیں امتحانات کے دوران سینڈوچز، چاکلیٹ، آئسکریم، چائے، ہلکے پھلکے اسنیکس اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ تصاویر دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ واقعہ سعودی عرب کا ہے، جہاں امتحان دینے کے دوران ممتحن کی جانب سے امیدواروں کو ہلکے پھلکے اسنیکس، سینڈوچز، چاکلیٹس، آئسکریم، چائے اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی کثیر تعداد ان تصاویر اور عمل کو سراہ رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا دوستانہ اور آرام دہ ماحول طلبا کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے وہ امتحانات میں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اب اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ کیا دیگر ممالک کے تعلیمی نظاموں میں بھی ایسی طلبا دوست سہولیات متعارف کرائی جانی چاہئیں تاکہ امتحانات کا تجربہ زیادہ خوشگوار بنایا جا سکے اور امتحانی خوف و پریشانی میں کمی لائی جا سکے۔