یکم جولائی! اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

Wait 5 sec.

پٹالنگ جیا: یکم جولائی سے کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر عائد 1 رنگٹ کی انٹربینک ود ڈارال فیس مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے بینک صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی، جہاں یکم جولائی سے کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم (ATM) یا اسمارٹ ری سائیکلر مشین (SRM) سے رقم نکلوانے پر عائد 1 رنگٹ (RM1) کی انٹربینک ودڈراول فیس مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ملائیشیا کی بینکنگ انڈسٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس نئی مہم کے تحت ملک بھر کے تمام بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز ملک بھر میں موجود 14,000 سے زائد مشینوں سے جتنی بار چاہیں بالکل مفت کیش نکلوا سکیں گے اور ان پر کوئی اضافی چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔ایسوسی ایشن آف بینک آف ملائیشیا، ایسوسی ایشن آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنز ملائیشیا، اور ایسوسی ایشن آف ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز آف ملائیشیا نے اپنے مشترکہ بیان میں واضح کیا ہے کہ فیس کی یہ معافی ملائیشیا میں لائسنس یافتہ بینکوں کے زیرِ انتظام تمام ATM اور SRM سروسز پر لاگو ہوگی۔بینکنگ ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ "بینکنگ انڈسٹری اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ ملائیشیا کے بہت سے شہریوں کے لیے روزمرہ کی زندگی کے معاملات چلانے کے لیے کیش (نقد رقم) آج بھی ادائیگی کا ایک انتہائی اہم اور ضروری ذریعہ ہے۔اسی تناظر میں انٹربینک اے ٹی ایم کیش ودڈراول فیس کا خاتمہ انڈسٹری کے اس عزم کا عکاس ہے کہ عوام کو آسان، قابلِ اعتماد اور سستی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے روزمرہ کے مالیاتی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔”ایسوسی ایشنز نے مزید کہا کہ یہ اقدام کسٹمر فرینڈلی بینکنگ سروسز کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔دوسری جانب انہوں نے ملک میں ڈیجیٹل اور کیش لیس پیمنٹ سسٹمز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی سراہا اور کہا کہ ملائیشیا کو ڈیجیٹل اکانومی کی طرف منتقل کرنے کے لیے بینک محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے الیکٹرانک ادائیگیوں کے اختیارات کو مزید بہتر بناتے رہیں گے۔