بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو میں گالم گلوچ

Wait 5 sec.

(14 جون 2026): لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دی۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو میں گالم گلوچ ہوئی، امریکی صدر اسرائیلی وزیر اعظم سے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے پاس فیصلے کرنے کی کوئی عقل یا سمجھ بوجھ نہیں ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کو اس وقت بے وقوفانہ حملے کی کیا ضرورت تھی؟یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو بیروت پر بمباری کے بعد ایران کے جوابی حملے کا خطرہامریکی صدر نے صاف کہہ دیا کہ نیتن یاہو کے پاس حالات سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ایگزیوس رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ہی ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی امید ظاہر کی۔ایگزیوس نے بتایا کہ امریکی صدر کی گالم گلوچ کے بعد نیتن یاہو نے اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا، جبکہ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے میزائل حملے کے پیشِ نظر سکیورٹی اجلاس بنکرز میں ہوگا۔