اسرائیل کے لبنان پر آج ہونے والے وحشیانہ حملوں کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا بیان آگیا۔صدر ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اب لبنان پر دوبارہ حملے نہ کرے اور اسرائیل کسی صورت ایران کیساتھ معاہدے کی پیشرفت میں رکاوٹ نہ بنے۔ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اب دوبارہ حملے کسی صورت نہ کرے ہم معاہدےکے قریب ہیں جس سے خطے میں امن ہو گا ایسے معاہدے کے قریب ہیں جس میں لبنان بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اسرائیل کو نشانہ بنانا بند کرے اور تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور اپنے ہاتھ روک لیں۔اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰاسرائیلاسرائیل نے لبنان کے ساتھ امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملہ کر دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے نواح پر 4 گائیڈڈ میزائل داغے، فضائی حملے سے شہر دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا اور فضائی حملے کی ویڈیو جاری کی۔اسرائیل کو بیروت پر بمباری کے بعد ایران کے جوابی حملے کا خطرہ