امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں چینی نائب صدر، واشنگٹن میں چینی سفیر، بیجنگ میں امریکی سفیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ایلون مسلک اور امریکی صدر کے بیٹے ایرک بھی چین آئے ہیں۔استقبالیہ تقریب میں تین سو چینی نوجوان، فوجی اعزازی گارڈ اور ملٹری بینڈ شامل تھے۔ صدر ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سےکل ملاقات کا امکان ہے۔دو بڑی معیشتوں کے سربراہان کے درمیان مذاکرات میں ایران جنگ، تائیوان، تجارت اور مصنوعی ذہانت پر بات چیت ہو گی۔ سنہ دوہزارسترہ کے بعد صدر ٹرمپ کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہیں تعلقات بہتر بنانے کیلئے دونوں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات انتہائی اہم ہے، رہنما باہمی تعلقات، عالمی امن، تجارت اور ترقی پرتفصیلی بات چیت کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ چین برابری اور احترام کی بنیاد پر امریکا سے تعاون بڑھانے پر تیار ہے چین برابری کی بنیاد پر اختلافات ختم کرنے کےلیے تیار ہے، چین دنیا میں پھیلی بےیقینی صورتحال ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔