سی بی ایس ای بارہویں جماعت کا ریزلٹ جاری، 85.20 فیصد طلبہ کامیاب، لڑکیوں نے پھر ماری بازی

Wait 5 sec.

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات 2026 کے ریزلٹ جاری کر دیے ہیں۔ لاکھوں طلبہ کا انتظار اب ختم ہو گیا ہے۔ طلبہ اپنا ریزلٹ cbseresults.nic.in اور سی بی ایس ای کی آفیشیل ویب سائٹ پر جا کر چیک کر سکتے ہیں۔ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی طلبہ اور والدین کے درمیان جوش و خروش اور چہل پہل بڑھ گئی ہے۔CBSE class 12 results: Over 1.63 lakh students placed in compartment category, up by nearly 2 percentage points since last year. CBSE class 12 results: Over 94,000 students score more than 90 pc marks; above 95 pc scored by 17,000-plus candidates. pic.twitter.com/xyWZOscTxW— Press Trust of India (@PTI_News) May 13, 2026سی بی ایس ای کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بارہویں بورڈ کے امتحان میں مجموعی طور پر 85.20 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ ریزلٹ میں لڑکیوں نے ایک بار پھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا فیصد 88.86 رہا، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 82.13 درج کیا گیا۔ یعنی لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے میں 6.73 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ریزلٹ جاری ہونے کے بعد ویب سائٹ پر ٹریفک میں بڑے اضافے کے امکان کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے طلبہ کو ’ڈیجی لاکر‘ اور امنگ‘ ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے طلبہ اپنی ڈیجیٹل مارک شیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ سی بی ایس ای نے اسکولوں کو 6 ہندسوں کا ’سیکورٹی پِن‘ جاری کرنے کی ہدایت بھی دی تھی۔ اسی پِن کی مدد سے طلبہ ڈیجی لاکر پر اپنی ڈیجیٹل مارک شیٹ اور مائیگریشن سرٹیفکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ریزلٹ دیکھنے کے لیے طلبہ کو سب سے پہلے سی بی ایس ای ریزلٹ پورٹل پر جانا ہوگا۔ وہاں انہیں ’ CBSE Class 12th Result 2026‘ کا لنک دکھائی دے گا۔ اس کے بعد رول نمبر اور دیگر ضروری تفصیلات درج کر کے سبمٹ کرنا ہوگا۔ سبمٹ کرتے ہی اسکرین پر مارک شیٹ دکھائی دے گی۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ امتحان میں پاس ہونے کے لیے ہر مضمون میں کم از کم 33 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔