ابوظبی (14 مئی 2026): متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مبینہ دورۂ یو اے ای یا کسی اسرائیلی فوجی وفد کی ملک میں آمد سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔اماراتی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوجی وفد کے استقبال کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اعلانیہ اور واضح فریم ورک کے تحت ہیں۔ابوظبی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو کھلے اور واضح انداز میں برقرار رکھتا ہے، جو معروف اور سرکاری طور پر اعلان کردہ ’’ابراہم معاہدوں‘‘ کے دائرہ کار میں ہیں، اور یہ تعلقات کسی خفیہ یا غیر شفاف انتظامات پر مبنی نہیں۔یواےای: عیدالاضحیٰ 2026 کی چھٹیوں کا اعلانبیان میں کہا گیا کہ خفیہ ملاقاتوں یا غیر اعلانیہ انتظامات سے متعلق دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے، کسی بھی دورے یا سرکاری سرگرمی کی تصدیق صرف متعلقہ حکام ہی کر سکتے ہیں۔یو اے ای نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری، درستگی اور پیشہ ورانہ اصولوں کا مظاہرہ کریں اور غیر مصدقہ معلومات یا گمراہ کن سیاسی بیانیے پھیلانے سے گریز کریں۔