تہران میں نصب بل بورڈز پر لکھی 5 شرائط کون سی ہیں؟

Wait 5 sec.

تہران (14 مئی 2026): فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شامل ہونے کے لیے 5 اعتماد سازی کی شرائط عائد کی ہیں۔ایرانی حکومت کی جانب سے اب مذاکرات کی اُن 5 شرائط کے بل بورڈز دارالحکومت تہران میں نصب کر دیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق تہران ان شرائط کو واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی نئے مذاکرات کے آغاز کے لیے ’’کم از کم ضمانتیں‘‘ قرار دیتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، خصوصاً لبنان میں، پابندیوں کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی، جنگی نقصانات کا ازالہ اور آبنائے ہرمز پر ایران کے خودمختارانہ حقوق کو تسلیم کرنا شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے پاکستانی ثالثوں کو یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد بھی بحیرۂ عرب اور خلیج عمان میں امریکی بحری ناکہ بندی کے تسلسل نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تہران کے عدم اعتماد کو مزید بڑھا دیا ہے۔اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی جرم ہے، عباس عراقچی کا سہولت کاروں کا انتباہرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شرائط صرف مذاکرات کی بحالی کے لیے کم از کم اعتماد سازی کے دائرہ کار میں طے کی گئی ہیں، اور تہران کا مؤقف ہے کہ ان پر عملی عمل درآمد کے بغیر نئے مذاکرات شروع نہیں ہو سکتے۔ Tehran Billboards Announce Iran's Five Conditions to End the WarIran is making it clear, these 5 are their demands and they and not shifting.1) Full sanctions relief2) War reparations from the U.S.3) Guaranteed Iranian control over the Strait of Hormuz4) Release of… https://t.co/jBscB4xjh3 pic.twitter.com/6bQzWWJpYD— Ryan Rozbiani (@RyanRozbiani) May 13, 2026 فارس نیوز کے مطابق ایران نے یہ پانچ شرائط امریکا کی جانب سے پیش کردہ مبینہ 14 نکاتی تجویز کے جواب میں پیش کیں۔ ایران کا مؤقف تھا کہ امریکی تجویز ’’مکمل طور پر یک طرفہ‘‘ تھی اور اس کا مقصد مذاکرات کے ذریعے وہ اہداف حاصل کرنا تھا جو واشنگٹن جنگ کے دوران حاصل نہیں کر سکا۔تہران میں بل بورڈز پر لکھی گئی پانچ شرائط مندرجہ ذیل ہیں:تمام پابندیوں کو ختم کیا جائےنقصان کے ہرجانے کی ادائیگی کی جائےآبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول تسلیم کیا جائےمنجمد اثاثے بحال کیے جائیںتمام محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے