ایک مرغی کی قیمت صرف ’’17 لاکھ‘‘ اس کا انڈا بھی سونے کے بھاؤ

Wait 5 sec.

(13 مئی 2026): اگر آپ کو ایک مرغی لاکھ کی ملے اور اس کا انڈا بھی سونے کے بھاؤ ملتا ہو تو شاید آپ کا منہ حیرت سے کھلا رہ جائے۔مثل مشہور ہے کہ گھر کی مرغی دال برابر مگر اس کے برعکس ایسی گھریلو مرغی بھی ہے، جس کی قیمت ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے یا یوں کہیں کہ اس قیمت میں گایوں کا ریوڑ آ جائے۔یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ دنیا میں ایک مرغی ایسی بھی ہے، جس کی قیمت 14 سے 17 لاکھ کے درمیان ہے جب کہ ایک انڈا بھی کئی ہزار روپے میں ملتا ہے۔دنیا کی سب سے مہنگی مرغی ایام سلیمانی ہے، جو انڈونیشیا کی نایاب نسل کی مرغی ہے۔ اس مرغی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پوری سیاہ ہے۔اس کے صرف پر ہی کالے نہیں بلکہ گوشت، انڈے، حتیٰ کہ اس کی ہڈیاں بھی کالی ہوتی ہیں۔ اس کے تمام سیاہ رنگ کی وجہ سے، اسے “مرغیوں کی لیمبورگینی” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس مرغی کی منفرد خصوصیت ایک جینیاتی کیفیت ہے جسے fibromelanosis کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کے جسم میں میلانین کی سطح عام مرغیوں کے مقابلے 10 گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اتنا منفرد اور مہنگی ہے۔ایام سلیمانی کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اس کے گوشت میں عام برائلر چکن سے زیادہ پروٹین (تقریباً 18-25فیصد ) اور چکنائی کم ہوتی ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہے۔ زیادہ پروٹین، کم چکنائی اور سیاہ روغن کی وجہ سے بہت سے لوگ اسے سپر فوڈ سمجھتے ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں، ایک اعلیٰ معیار کی ایام سیمانی مرغی 5 ہزار امریکی ڈالر سے 6 ہزار امریکی ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 14 لاکھ سے 17 لاکھ تقریباً) فروخت کی جاتی ہے۔اس کا ایک انڈا بھی چار سے پانچ ہزار پاکستانی روپے میں فروخت ہوتا ہے۔انڈونیشیا میں اسے مقدس اور جادوئی سمجھا جاتا ہے۔ بعض جگہوں پر اس کا استعمال رسومات میں ہوتا ہے۔ایام سلیمانی نسل کی مرغی کے اتنا مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی افزائش کرنا بہت مشکل ہے اور یہ انڈے بھی کم دیتی ہے۔