وجے تھلاپتی نے ایک سال قبل اپنی جیت کی پیشگوئی کرنے والے نجومی کو کیا انعام دیا؟

Wait 5 sec.

بھارت (31 مئی 2026): اداکار سے سیاستدان اور پھر وزیراعلیٰ بننے والے وجے نے ایک سال قبل اپنی جیت کی پیشگوئی کرنے والے نجومی کو نواز دیا۔رکی رادھن پنڈت نامی نجومی نے کئی سال قبل جب وجے تھلاپتی سیاست سے دور اور شوبز کی چمکتی دنیا میں تھے، ان کے سیاست میں کامیاب ہونے اور سیاسی معراج پر پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی۔اب جب وجے تھلاپتی نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو وہ یہ پیشگوئی کرنے والے نجومی کو نہ بھولے اور انہیں نوازتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس میں ’’آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی‘‘ کا عہدہ دے دیا ہے۔رادھن پنڈت نے ایک سال پہلےپیش گوئی کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وجے کی پارٹی، TVK کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں 150 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی اور وجے ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔دوسری جانب ان کے اس فیصلے کے بعد عوام میں ان کی علم نجوم پر یقین کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔وجے تھلاپتی کا مفت بجلی کے بعد ایک اور بڑا حکم، عوام کے دل جیت لیے