سعودی عرب: 8 لاکھ 60 ہزار سے زائد عازمینِ حج ارضِ مقدس پہنچ گئے

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ بدھ تک دنیا بھر سے 8 لاکھ 60 ہزار سے زائد غیر ملکی عازمینِ حج ارضِ مقدس پہنچ چکے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں 34 ویں سرکاری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عازمین کی ایک بہت بڑی تعداد، یعنی تقریباً 8 لاکھ 20 ہزار فضائی راستے سے سعودی عرب پہنچی ہے، جن میں ‘مکہ روٹ انیشیٹو’ کے تحت آنے والے 2 لاکھ 40 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 35 ہزار عازمین نے زمینی سرحدوں اور 4 ہزار نے سمندری راستے سے سفر کیا۔سعودی وژن 2030 کے تحت کی جانے والی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر حج نے بتایا کہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 100 سے زائد نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔خدمات میں مقابلے کی فضا پیدا کرنے کے لیے 30 سے زائد نجی کمپنیوں کو غیر ملکی عازمین کو خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔دنیا کے 126 ممالک کے عازمین ‘نسک’ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے براہ راست بکنگ کر سکتے ہیں۔ اب تک اس ایپ کے صارفین کی تعداد 5 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو 130 سے زائد ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہی ہے۔رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مقاماتِ مقدسہ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں ترقیاتی منصوبوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 25 نئے منصوبے مکمل کیے ہیں۔عازمینِ حج کے لیے میدانِ عرفات کے ارد گرد 2 لاکھ 72 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر سائے اور کولنگ (کولر) سائنسی نظام نصب کیے گئے ہیں۔سعودی عرب: ملازمین پر نئی پابندیمنیٰ کے دو اسٹریٹجک مقامات پر 24 ہزار مربع میٹر کے رہائشی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو بہتر رہائش مل سکے، اس کے علاوہ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے 60,000 درخت لگائے گئے ہیں۔