فرانسیسی صدر کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا تھا؟ ایک سال بعد سنسنی خیز وجہ سامنے آ گئے

Wait 5 sec.

پیرس (14 مئی 2026): فرانسیسی صدر میکرون کو چند ماہ قبل ان کی اہلیہ نے تھپڑ مارا تھا جس کی سنسنی خیز وجہ کئی ماہ بعد سامنے آ گئی ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ان کی اہلیہ بریجیٹ میکرون نے گزشتہ سال مئی 2025 میں ہنوئی میں طیارے سے اترتے ہوئے تھپڑ لگایا تھا اور یہ منظر کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا تھا، جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل بھی ہوئی تھی۔اب پورا ایک سال گزرنے کے بعد اس واقعہ کی وجہ سامنے آ گئی ہے، جو خاصی سنسنی خیز ہے۔فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ میکرون نے اپنے شوہر صدر میکرون کو تھپڑ اس لیے مارا تھا کہ وہ ایرانی اداکارہ گل شفتے فرحانی کے ساتھ نامناسب پیغامات کا تبادلہ کرتے پائے گئے تھے۔یہ دعویٰ ایک نئی کتاب میں کیا گیا ہے، اڑتالیس برس کے میکروں کا 42 برس کی گل شفتے فرحانی سے کئی ماہ تک تعلق قائم رہنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔مصنفہ اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ صدر میکرون نے ایک میسج میں ایرانی اداکارہ کو کہا تھا کہ وہ بہت خوبصورت نظر آتی ہے۔خاتون اول کی دوست نے مصنفہ کو بتایا کہ بریجیٹ کو میکرون اور گل شفتے کے درمیان پیغامات کے تبادلے سے زیادہ دکھ اس بات کا تھا کہ انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ آہستہ آہستہ مٹائی جارہی ہیں۔جس وقت یہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی تو صدر میکرون نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے ساتھ جھگڑے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی کی طرف سے دھکا دینے والی ویڈیو دراصل محض مذاق تھا۔ میں اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کر رہا تھا، جس کو کچھ لوگوں نے غلط رنگ دے دیا۔دوسری جانب خاتون اول بریجیٹ میکرون اور ایرانی اداکارہ نے خاتون صحافی کے دعووں کی تردید کی ہے۔یاد رہے کہ بریجیٹ میکرون فرانس کے صدر میکرون کی استانی تھیں جن سے بعد میں ایمانویل میکرون نے شادی کرلی تھی۔اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا ؟ فرانسیسی صدر میکرون نے وضاحت دے دی