عرب ممالک کا آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین سے متعلق اقوام متحدہ کو خط

Wait 5 sec.

نیویارک(14 مئی 2026): چھ عرب ممالک نے اقوام متحدہ کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے جس میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر لگائے گئے یکطرفہ قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے اس خط پر بحرین، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کے دستخط موجود ہیں۔خط میں واضح موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت کوئی بھی ملک اس طرح کے یکطرفہ قوانین کسی دوسرے ملک پر مسلط نہیں کر سکتا۔عرب ممالک نے اپنے مراسلے میں ایران سے 6 اہم مطالبات کیے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز پر تمام انتظامی دعووں سے دستبرداری، بحری راستے کو غیر مشروط طور پر کھولنے اور اب تک ہونے والے نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی شامل ہے۔خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی تجارت اور بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے آبنائے ہرمز کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھنا عالمی امن کے لیے ضروری ہے۔