بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جانور ذبح کرنے پر نئی پابندی، کیا سزا ملے گی؟

Wait 5 sec.

ممبئی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے جانوروں کے ذبح سے متعلق نئے قوانین کا نفاذ کردیا ہے، جن کے تحت گائے، بیل، بھینس اور بچھڑوں سمیت کسی بھی جانور کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ذبح کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جانور کو ذبح کرنے کی اجازت اسی صورت میں دی جائے گی جب متعلقہ حکام اور سرکاری ویٹرنری سرجن یہ تصدیق کردیں گے کہ جانور کی عمر 14 سال سے زیادہ ہے اور وہ کام یا افزائش کے قابل نہیں رہا، یا مستقل بیماری، چوٹ یا معذوری کا شکار ہے۔رپورٹس کے مطابق سرٹیفکیٹ میونسپل چیئرمین یا پنچایت کے سربراہ اور سرکاری ویٹرنری سرجن کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا جائے گا۔اگر درخواست مسترد ہوگئی تو متاثرہ شخص 15 دن کے اندر ریاستی حکومت سے اپیل کر سکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق منظور شدہ جانوروں کو صرف سرکاری یا مقررہ مذبح خانوں میں ہی ذبح کیا جا سکے گا جبکہ عوامی مقامات پر ذبح کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔بھارت: مغربی بنگال میں مسلم اکثریتی اسمبلی حلقوں کے حیران کُن نتائجحکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے قواعد کی خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید، 1 ہزار بھارتی روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔